10 فروری 2019 - 15:07
مدینہ میں وہابی عناصر کے ہاتھوں طفل معصوم کی شہادت پر مجمع جہانی علی اصغر (ع) کا مذمتی بیان

ایک طرف جہاں کربلا کے شیر خوار شہید کا خون ابھی تک جوش و خروش کے ساتھ انتقام چاہتا ہے اسی طرح آج شہید زکریا کا خون جھوٹے بچوں کو ذبح کرنے والے وہابیت کے حکمرانوں سے نفرت کے اظہار کو پوری دنیا کے لوگوں کے کانوں تک فریاد کی شکل میں پہنچا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مدینۃ الرسول میں وہابی خونخوار کے ہاتھوں ۶ سالہ بچے زکریا الجابر کے مجرمانہ قتل کے خلاف مجمع جہانی علی اصغر علیہ السلام نے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے جو حسب ذیل ہے:

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
ہمارے شیعہ ہر صورت امام زمانہ (عج) کے ظہور تک اپنی زندگی کا درس کربلا سے حاصل کریں۔ (بحار الانوار جلد ۴۲)
من قتل مظلوما فقد جعلنا لولیہ سلطانا
ایک دفعہ پھر حرملہ بن کاھل اسدی (لعنت اللہ علیہ) کا ہاتھ وہابیت کی آستین سے باہر آیا ہے اور مدینہ النبی(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) میں بے گناہ جھوٹے بچے کو ذبح کر کے عصر حاضر کے یزیدیوں کی طرف سے دنیا جہان کے آزاد حسینیوں کے ساتھ اپنے کینے اور دشمنی کو عیاں کر کے پوری دنیا تک پہنچایا ہے۔
وہ پیام جو حرملہ کا تین شعبوں والا تیر دیتا ہے وہ فقط یہ نہیں ہے کہ اس کا ہدف حق کی آواز بلند کرنے والے بچوں کی گردن ہے بلکہ اس تیر کا ہدف ایسی ماؤں کی پاکیزہ گود بھی ہے جو اپنے پاک دامن میں ظہور امام زمان کے لیے سربازوں کی تربیت کر کے پروان چڑھاتی ہیں۔
اے بنوامیہ کے فرزندو! دنیا کے مسلمانوں اور آزاد لوگوں نے چھوٹے بچے کو قتل کرنے کا تمہارا پیغام سمجھ لیا ہے لیکن ایسے وحشیانہ اور سفاک عمل پر تمہارا اصرار اور ایسے عمل کو مزید مستحکم کرنے کی تمہاری ضد پوری طول تاریخ میں متعجب آنکھوں کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہے۔
ایک طرف جہاں کربلا کے شیر خوار شہید کا خون ابھی تک جوش و خروش کے ساتھ انتقام چاہتا ہے اسی طرح آج شہید زکریا کا خون جھوٹے بچوں کو ذبح کرنے والے وہابیت کے حکمرانوں سے نفرت کے اظہار کو پوری دنیا کے لوگوں کے کانوں تک فریاد کی شکل میں پہنچا رہا ہے۔
مجمع جہانی علی اصغر علیہ السلام دنیا کے تمام نخبگان شیعہ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذمہ داروں، دنیا کے تمام آزاد لوگوں اور ان تمام ماوں جو کہ منجی عالم بشریت کے لیے اپنی آغوش میں فداکار بچوں کی تربیت کر رہی ہیں، سے درخواست کرتا ہے کہ اپنی آواز کے ذریعے اس بے گناہ چھوٹے بچے کے خون کے پائمال ہونے کے راستے میں رکاوٹ بنیں۔
ہم اسی انتقام کی فریاد کے ساتھ اور ظلم و کفر کی بساط کو پارہ پارہ کرنے کے ماحول کے ساتھ منجی عالم بشریت حضرت بقیۃ اللہ اعظم کے زخم خوردہ دل پر مرہم کی صورت ثابت ہوں۔
مجمع جہانی علی اصغر علیہ السلام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲