9 فروری 2019 - 16:15
وزیر خارجہ کل لبنان کے دورے پر روانہ ہوں گے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف کل لبنان کا دورہ کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف کل لبنان کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وزير خارجہ اعلی وفد کے ہمراہ کل لبنان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ اس سفر میں لبنان کے اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

لبنان میں سعد حریری کی حکومت کی تشکیل کے بعد حالیہ 9 ماہ میں ایرانی وزير خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

.......

/169