4 فروری 2019 - 10:47
ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے سعید نمکی کو اعتماد کا ووٹ دیکر وزیر صحت منتخب کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے سعید نمکی کو اعتماد کا ووٹ دیکر وزیر صحت منتخب کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے سعید نمکی کو اعتماد کا ووٹ دیکر وزیر صحت منتخب کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعید نمکی پارلیمنٹ کے259 نمائندوں میں سے 229 نے سعید نمکی کے حق میں 25 نمائندوں نے مخالفت میں جبکہ 4 نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور اس طرح سعید نمکی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرکے ایرانی وزارت صحت کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169