2 فروری 2019 - 15:54
امریکی صدر ٹرمپ کا تجارتی تنازع پر چینی صدر سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی صدر ٹرمپ نے تجارتی تناؤ کے خاتمے اور معاشی معاہدوں پر عمل درآمد لیے اپنے چینی ہم منصب سے جلد ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے ملاقات کا فیصلہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے کامیاب اجلاس کے بعد کیا۔ ٹرمپ چین کے صدر سے ملاقات کے دوران معاشی تناؤ کے خاتمے اور تجارتی معاہدوں کی پاسداری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قبل ازیں واشنگٹن میں ہونے والے چین اور امریکہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کو فریقین نے راست، موثر اور نفع بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دو بڑی معاشی قوتوں کو تنازعات کے جلد از جلد حل کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا جو خطے میں امن اور استحکام کی ضمانت ہو۔

واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری معاشی جنگ کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں بے پناہ اضافہ کردیا تھا جب کہ حال ہی میں امریکی درخواست پر موبائل کمپنی ہواوے کے سربراہ کی گرفتاری نے تنازع میں اضافہ کردیا ہے۔

.......

/169