اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عمان کے دورے پر مسقط روانہ ہوگئے۔
اپنے دو روزہ قیام کے دوران وہ پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی اور نائب وزیر اعظم سید فہد بن محمد السید سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے پر روانہ ہونے سے قبل محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اومانی قیادت کو افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے، ساتھ ہی وہ وہاں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
.......
/169