اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عدالت کا کہنا ہے کہ شیعہ جوان ایک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے جرم میں ملوث ہیں جبکہ عدالت نے اس سلسلے میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے اورعلی العرب اور احمد الملال پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے انھیں سزائے موت دینے کا حکم صادر کردیا ہے۔
بحرینی عدالت نے اسی کیس میں اس سے پہلے 57 افراد کو عمر قید اور ان کی شہریت سلب کرنے کا حکم سنا چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق بحرین کی ظالم و جابر آل خۂیفہ انسانی حقوق کو وسیع پیمانے پر پامال کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169