اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی جا رہی جس کے تحت ایران سمیت پچاس ممالک کے شہریوں کو پہلے سے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
نمائند کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے جب آن ارائیول ویزے کی سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے اور اس پالیسی کے اطلاق کے بعد ایرانی شہری بھی ایئرپورٹ پر تیس دن کا ارائیول ویزا لے سکتے ہیں۔
یہان اس بات کی یادہ دہانی ضروری ہے کہ یہ ویزا تاجر افراد کے لئے ہے جو پاکستان میں تجارت کے لئے پہنچیں گے اور اس کے لئے کمپنی کا بھی دعوت نامہ ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169