26 جنوری 2019 - 16:13
حاجی کیمپ کوئٹہ کو زائرین کیلئے استعمال میں لانیکا فیصلہ

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے محکمہ داخلہ اور جی بی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مابین گذشتہ دنوں اجلاس ہوا، جس میں اہم معاملات طے پا گئے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حاجی کیمپ کوئٹہ کو گلگت بلتستان سے مقامات مقدسات کی زیارات کیلئے جانے والے زائرین کے لئے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ جی بی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے محکمہ داخلہ اور گلگت بلتستان ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مابین گذشتہ دنوں اجلاس ہوا، جس میں معاملات کو حتمی شکل دینے کے بعد تفتان انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی گئی، محکموں کے مابین یہ طے پایا ہے کہ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے زائرین کا ڈیٹا اور دیگر معلومات حاصل کی جائیں گی، تاکہ ان کیلئے انتظامات میں آسانی پیدا ہوسکے، محکمہ داخلہ کے مطابق حج کیمپ کی طرح زائرین کو بھی ایک ہی چھت تلے سہولیات کی فراہمی سے ان کی مشکلات حل ہونے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے بہتر انتظامات بھی کئے جاسکیں گے۔

.......

/169