اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ممتاز عالم دین، امامیہ مسجد امامیہ کالونی کے خطیب اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سینیئر مدرس علامہ رضا مظفری لاہور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے جامعہ عروۃالوثقی چند رائے روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ سید جواد نقوی پڑھائیں گے۔ علامہ رضا مظفری جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169