اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر گوائڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیدیا ہے، وینزویلا کے صدر مادورو نے قوم سے خطاب میں امریکی مداخلت پر سخت غصے کا اظہار کیا اور امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹوں کا وقت دیدیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر گوائڈو کی جانب سے خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دینے کے بعد ملک میں شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران احتجاجی مظاہروں میں اب تک 14 افراد ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169