9 جنوری 2019 - 16:18
علامہ ناصر جعفری کی وفاقی وزیر طارق بشیر سے ملاقات

سربراہ ایم ڈبلیو ایم راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اس موقع پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چوہدری طارق بشیر چیمہ کو وزارت سنبھالنے پر مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ،داخلہ اور خارجہ پالیسی کی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کی اندرانی و خارجہ پالیسی کا ایک نقطے پر متفق ہونا ضروری ہے۔ہمیں دوست ممالک کے ساتھ بات کرتے ہوئے برابری کی سطح پر ملنا چاہئے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے پاکستان پانچ ار ب انسانوں کو آپس میں ملانے والا واحد ملک ہے ۔ پاکستان کا استحکام دنیا کے امن واستحکام کے لئے ضروری ہے۔سازشی اور تقسیم کرنے والی قوتوں کو پاکستان سے دور کرنا ہو گا۔حکومت تعلیم یافتہ جوان طبقے کو آگے آنے اور کام کرنے کے مواقع فراہم کرے۔سابقہ دور حکومت نے دھرنوں کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے لئے بہت مشکلات کھڑی کی ہیںحکومت عزادری کے حوالے سے سابقہ حکومت کی ایس اوپی کو تبدیل کرنا ہو گا وزارت ہاوسنگ اپنے دائر اختیار ایریاز میں مساجد فقہ جعفریہ کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں کردار ادا کرئے ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا قومی سیاست میں ہمیشہ مثبت رول رہا ہے۔


ملکی حالات متقاضی ہیں کہ سب محب وطن قوتیں مل بیٹھ کر ملک کی ترقی کے لئے کام کریں۔پاکستان عالمی تنہائی سے نکل رہا ہے۔عوام کی بہبود کے لئے پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہے ہیں عمران خان کی مخلصانہ کوششوں اور عزم کے ساتھ انشااللہ ملک بحرانوں پر قابو پائے گا ۔ ایم ڈبلیو ایم وفد میں مرکزی ڈپٹی سکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی ،محسن شہریاراور مظاہر شگری موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲