اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی نے 7 جنوری 2019ع بروز پیر "مغربی ایشیا میں دفاع اور سلامتی سیمینار" کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: امریکہ کی موجودہ صورت حال ایسی نہیں ہے کہ اس کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سوچا جاسکے۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف بین الاقوامی معاہدوں سے نکلنے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ ان تمام معاہدوں سے الگ نہيں ہوئے اور وہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا کرتے۔
انھوں نے کہا: ایران کی پالیسی یہ ہے کہ امریکہ کی سازشوں کے آگے سرتسلیم خم نہ کرے اور امریکہ کو مسلسل مایوسی سے دوچار کرے۔
علی شمخانی نے کہا: علاقے کے کسی بھی ملک میں ہماری افواج تعینات نہیں ہیں جنہیں ہم واپس بلائیں۔ انھوں نے کہا عراق، شام اور یمن کے عوام نے خود ہی اپنے ممالک کا دفاع کیا اور ہمارے دفاعی مشیروں نے ان کا ساتھ دیا۔
*ہم نے مذاکرات کا عندیہ نہیں دیا، امریکی پیغامات دے رہے ہیں
انھوں نے امریکہ کے ساتھ ایران کے مذاکرات کے بارے میں کہا: ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ نہیں دیا اور نہ ہی ہم نے کوئی پیغام دیا ہے کیونکہ امریکیوں نے ثابت کردیا ہے کہ قابل اعتماد نہیں ہیں، جس کا ثبوت امریکہ کے ساتھ ہمارے اور دوسرے ممالک کے مذاکرات ہیں۔
انھوں نے کہا: حقیقت یہ ہے کہ امریکی مسلسل مذاکرات کے لئے پیغامات دے رہے ہیں اور مذاکرات کے لئے آمادگی کا اعلان کرتے ہیں، جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایسا کوئی پیغام نہیں دیا۔ امریکیوں نے اپنے بعض نمائندوں کے ذریعے ہمیں پیغام دیا کہ "امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے"۔
https://fa.alalamtv.net/news/3992901
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110