25 دسمبر 2018 - 16:46
آیت اللہ شاہرودی کے انتقال پرملال پر آغا سید حسن کا تعزیتی پیغام

آیت اللہ شاہرودی کے انتقال پرملال کے موقع پر انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے سربراہ آغا سید حسن موسوی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جو حسب ذیل ہے:

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔


إذا مات العالم ثلم في الإسلام ثلمة، لا يسدها شيء
نہایت رنج و غم کے ساتھ یہ خبر ملی کہ عالم ربانی  ،حوزہ علمیہ قم کے ممتاز استاد،مرجع تقلید ، ایرانی سپریم کورٹ کے سابقہ چیف جسٹس  اور ر ئیس تشخیص مصلحت نظام حضرت آیتہ اللہ العظمیٰ ھاشمی شاہر ودی  اس دار فانی کو الوداع کہہ کر جوار رحمت الہی سے ملحق ہوگئے۔حوزات علمیہ  اور علمی محافل کیلئے یہ ایک بہت بڑی مصیبت اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔
صدر انجمن شرعی شیعیان حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی  دل کی گہرایوں سے مقام معظم رہبری حضرت آیتہ اللہ سیدعلی خامنہ ای اور  تمام مومنین کرام کو اور انکے وجود مبارک سے فیض یاب ہونے والوں  بالخصوص انکے اہل خانہ کو تسلیت عرض کرتے ہیں اور انکے پسمندگان کیلئے بارگاہ الہی سے صبر  جمیل اور مرحوم کے لئے مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲