اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی سویڈن کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے سویڈن کے وزير خارجہ سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں ایرانی نائب وزير خارجہ نے یمن میں جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران یمنی یمنی مذاکرات کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
.......
/169