3 دسمبر 2018 - 11:48
270 داعشی دہشتگرد شامی فوج کے ہاتھوں ہلاک

شام میں روسی فوج کے نمائندے نے شامی فوج کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ السویداء میں 270 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں روسی فوج کے نمائندے نے شامی فوج کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ السویداء میں 270 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔روسی فوجی نمائندے کا کہنا ہے کہ السویداء میں موسم کی خرابی کے باوجود شامی فوج نے شاندار فوجی کارروائی کے دوران 270 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ اس نے کہا کہ دہشت گردوں نے اس علاقہ میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کا ذخیرہ جمع کررکھا تھا۔

.......

/169