25 نومبر 2018 - 12:58
کربلا معلی میں پہلی علمی قرآنی کانفرنس + تصاویر

میلاد نبی گرامی اسلام(ص) و امام صادق(ع) کی مناسبت سے قرآنی کانفرنس منعقد کی گیی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آستانہ حسینی کے دارالقرآن مرکز کے تعاون سے خاتم الانبیاء ہال میں قرآنی علمی کانفرنس «قرآن و عترت میں علمی ہم آہنگی» کے عنوان سے پچاس ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی شرکت کے ساتھ منعقد کی گیی ہے۔

کانفرنس کا آغاز قاری فلاح زلیف کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد آستانہ حسینی کے نمایندے افضل شامی نے مہمانوں کو خوش آمدید کے ساتھ خطاب میں کانفرنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور آستانے کی قرآنی کاوشوں کا ذکر کیا۔

دارالقرآن حسینی مرکز کے ڈپٹی مرتضی جمال الدین نے بھی خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دانشوروں کی شرکت کو کانفرنس کے لیے سرمایہ قرار دیا۔

کانفرنس میں مختلف طلباء گروپس نے ترانے پیش کیں جسکے بعد چالیس سے زیادہ محققین کی نشست منعقد کی گیی۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ قرآنی نشست سید الشہداء کمپلیکس میں منعقد کی گیی ہے جسمیں مختلف یونیورسٹیوں کے دانشور شریک ہیں۔

.....

/169