اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیاہے۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہماری ہمدردیاں افغان حکومت اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اوردکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا ناسور ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس عفریت سے نمٹنے کیلئے مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169