اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جیرمی ہنٹ اس سفر میں تین اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں یمن میں جنگ بندی، مشترکہ ایٹمی معاہدہ اور شام کا معاملہ بھی شامل ہیں۔ جیرمی ہنٹ نے گذشتہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا جہاں اس نے یمن جنگ کے خاتمہ کے سلسلے میں بات چیت کی تھی۔ چونکہ یمن جنگ میں سعودی عرب اپنے اہداف میں نہیں پہنچ سکا لہذآ اب امریکہ اور برطانیہ یہ چاہتے ہیں یمن جنگ بند کرواکے کسی اور محاذ پر جنگ شروع کی جائے۔ ذرائع کے مطابق مشرق وسطی میں جاری دہشت گرد اور یمن جنگ میں برطانیہ اور امریکہ برابر کے شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169