اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا ہے کہ دھماکا کابل کے مرکزی علاقے میں ایک اسکول کے سامنے کیا گیا، جس کے نزدیک ہی ایک مظاہرے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور وہاں موجود مظاہرین کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم دوسو میٹر کے فاصلے پر سیکورٹی چیک پوائنٹ پر روک لیے جانے کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حکام کے مطابق دھماکے میں چھے افراد شہید اور پولیس اہلکاروں و شہریوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲