19 اکتوبر 2018 - 12:50
امریکی وزیر خزانہ کا سعودی عرب کا دورہ منسوخ

امریکی وزیر خزانہ نے بھی سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں ہونے والی کانفرنس کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منوچن نے بھی سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں ہونے والی کانفرنس کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزير خزانہ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ اس نے صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ پمپئو کے ساتھ ملاقات کی ۔ جس میں ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم سعودی عرب میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ذرائع کہ مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کے عروف صحافی خاشقجی کے لاپتہ اور قتل ہونے کے بعد کیا گيا ہے۔

........

/169