15 اکتوبر 2018 - 07:47
سعودی عرب کو ترکی سے تعلقات بہتر بنانے کی جلدی

سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان اور ترکی کے صدر اردوغان نے ٹیلیفون پر سعودی عرب کے منتقد اور لاپتہ صحافی جمال خاشقجی کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ نے خاشقجی کے معاملے پر مشترکہ ٹیم تشکیل دینے پر ترکی کے صدر اردوغان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ترکی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر نے بھی اس گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید کی ہے۔

.......

/169