اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نےعراقی صدر برہم صالح سے ٹیلیفون پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے برہم صالح کو عراق کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ امریکی وزير خارجہ نے عراق کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے.
.......
/169