2 اکتوبر 2018 - 16:33
سعودی عرب کے ولیعہد اور امیر کویت کی باہمی تعلقات کو بہتر ظاہر کرنے کی کوشش

سعودی عرب اور کویت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی بہت زيادہ خبروں کے باوجود سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح باہمی تعلقات کو بہتر ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور کویت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پر مبنی خبروں کے باوجود سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح باہمی تعلقات کو بہتر ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے کویت کے 2 گھنٹے کے دورے کے بعد کویت کے امیر کے نام پیغام میں شکریہ ادا کیا ہے ۔ ادھر کویت کے امیر نے بھی اپنے پیغام میں محمد بن سلمان کے دورہ کویت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ادھر غیر سرکاری اخبار کے مطابق کویت اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور اسی وجہ سے سعودی عرب کے ولیعہد نے کویت کا صرف 2 گھنٹے کا دورہ کیا۔

.......

/169