28 ستمبر 2018 - 09:55
عراقی پارلیمنٹ نے صدارتی عہدے کے لئے 7 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

عراقی پارلیمنٹ نےعراق کے صدارتی عہدے کے لئے 7 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ نےعراق کے صدارتی عہدے کے لئے 7 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ نے مندرجہ ذیل افراد کے نام صدارتی عہدے کے لئے پیش کئے ہیں۔

۱- سردار عبدالله محمود تایمز
2۔ عبداللطیف جمال رشید
3-عمر احمد کریم البرزنجی
4۔ سروه عبدالواحد قادر ابراهیم
5۔ عبدالکریم علی عبطان الجبوری
6۔ برهم احمد صالح قاسم
7 -فواد محمد حسین بکی

.......

/169