22 ستمبر 2018 - 15:08
چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے

امریکی ذرائع کے مطابق واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی کشیدگي کے بعد چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا نے وال اسٹریٹ جنرل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی کشیدگي کے بعد چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔
وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق آئندہ بدھ کے دن چین کے نائب ويزر اعظم لیو ہی کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا لیکن دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی کے بعد چين نے یہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔ چين کے تجارتی وفد نے بھی واشنگٹن کا پہلے سے طے شدہ دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد چين اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ نئےمرحلے ميں داخل ہوگئی ہے۔

.......

/169