19 ستمبر 2018 - 07:24
شام میں روسی جہاز گرنے کا ذمہ دار اسرائیل: روسی وزیر دفاع

روسی وزیر دفاع نے اسرائیلی وزير جنگ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں شام میں روسی جہاز گرنے کا ذمہ دار اسرائیل کو قراردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شویکو نے اسرائیلی وزير جنگ لیبر مین کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں شام میں روسی جہاز گرنے کا ذمہ دار اسرائیل کو قراردیا ہے۔

روسی وزير دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے غیر ذمہ دارانہ اقدام کے ذریعہ روسی جہاز کو سرنگوں کیا ہے جس کے نتیجے میں روس کے 15 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی وزير دفاع نے کہا کہ روس جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

۔۔۔۔۔

/169