اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ابراہیم النجار اور محمد خضر کے نام سے ہوئی ہے۔ شہریوں نے حملے میں نوجوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی زد میں آکر 26 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے ترجمان نے نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ فضائی حملہ گزشتہ شب کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
ریڈ کراس کے اہلکاروں نے انہیں اسپتال پہنچایا تاہم فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169