18 ستمبر 2018 - 15:34
انجمن شرعی کے اہتمام سے جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری

آغا حسن نے کہا کہ کشمیری حریت پسند قوم نے اپنی برحق تحریک کو منطقی انجام تک لے جانے کا عزم کر رکھا ہے۔ شہری ہلاکتوں اور املاک کی خاکستری سے بھارت کشمیریوں کے جذبات و احساسات کا رخ تبدیل نہیں کرسکتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے تنظیم کے مشتہر شدہ پروگرام کے مطابق وادی کے اطراف واکناف میں متعدد مقامات پر چھٹی محرم کو بھی جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری رہا۔ جن مقامات پر علم شریف کے جلوس برآمد کئے گئے ان میں زوری گنڈ ، سونہ پاہ بیروہ بڈگام، کانی کچی میر بحری ، مغل محلہ باغون پورہ، جڈی بل سرینگر، چنگہ محلہ شالیمار، جے کے پی سی سی گلشن باغ سرینگر، گگلو محلہ زالپورہ، اندکھلو سوناواری، ملہ پورہ نوگام بانڈی پورہ وغیرہ شامل ہیں۔اس دوران تنظیم کے صدر دفتر پر ایک ہنگامی محرم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حضرت امام حسینؑ اور ان کے ہم مشن جان نثاروں کے عزم وثبات کو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے کہا کہ حماسہ حسینیؑ مظلومین عالم بالخصوص جبروتسلط کے خلاف مصروف جدوجہد اقوام کیلئے نقش راہ ہے۔ آغا حسن نے کہا کہ کشمیری حریت پسند قوم نے اپنی برحق تحریک کو منطقی انجام تک لے جانے کا عزم کر رکھا ہے۔ شہری ہلاکتوں اور املاک کی خاکستری سے بھارت کشمیریوں کے جذبات و احساسات کا رخ تبدیل نہیں کرسکتا۔ آغا حسن نے حریت پسند عساکر کی پے درپے شہادتوں اور شہری ہلاکتوں کے خلاف مزاحتمی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کو کامیاب بنانے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲