اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ننگرہار کے ضلع محمد درا میں خودکش حملہ آور نے احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بناتے ہوئے ہجوم میں گھس کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا، مظاہرین ضلع پولیس افسر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169