28 اگست 2018 - 19:19
یورپی ممالک کو سکیورٹی کے حوالے سے امریکہ پر انحصار نہیں کرنا چاہیے

فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے حوالے سے امریکہ پر انحصار کرنے سے گریز کرے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے حوالے سے امریکہ پر انحصار کرنے سے گریز کرے۔
اطلاعات کے مطابق امیکرون نے 250 کے قریب سفارت کاروں، ارکان پارلیمنٹ اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے لیے اب ممکن نہیں رہا کہ وہ اپنی سکیورٹی کے سلسلے میں امریکہ پر انحصار کرے۔ یورپ کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری ذمّے داری ہے۔
فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ وہ آئندہ چند ماہ کے دوران نئی تجاویز پیش کریں گے۔ میکرون کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ یورپ کی سکیورٹی کا جامع جائزہ لیا جائے جس میں روس کے ساتھ تمام یورپی شراکت دار بھی شامل ہوں۔

........

/169