25 اگست 2018 - 16:29
بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے احتجاجی جلوس

سینئر حریت پسند رہنما نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ 35-A کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا کہا کہ35-A کے دفاع کیلئے کشمیر سے لیکر سپریم کورٹ کے گلیاروں تک ایک قانونی جنگ لڑی جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/سینئر حریت پسند رہنما اور صدر انجمن شرعی شیعیاں،آغا حسن الموسوی الصفوی نے 35-A کو جموں وکشمیرکا تاج قرار دیکر اس کے خلاف شازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر اس کے خلاف کوئی اقدام اٹھایا گیا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آینگے۔ اس دوران انجمن شرعی شیعیان نے محرم کے سلسلے میں ریاستی سرکار کی جانب سے ہر سال پابندی عائد کرنے کو مداخلت فی دین قرار دیکر مطالبہ کیا کہ اس سال محرم کے جلوسوں پر کوئی پابندی عاید نہیں ہونی چاہے۔

سینئر حریت پسند لیڈر نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے موقع پر بڈگام میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کی سالمیت کے خلاف جو سازشیں رچائی جارہی ہے ان کو ہر صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔سینئر حریت پسند رہنما نے یہ بات زوردیکر کہی کہ 35-A کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ35-A کے دفاع کیلئے کشمیر سے لیکر سپریم کورٹ کے گلیاروں تک ایک قانونی جنگ لڑی جائے گی۔

سینئر حریت پسند رہنما نے کہا کہ بھارت ایک صدی سے محرم کے جلوسوں پر طاقت کا استعمال کرتی آئی ہے اور رواں تحریک آزادی کے دوران ہر سال ان مقدس جلسوں پر پابندی عاید کرکے ہمارے جذبات کا امتحان لیا جارہا ہیں۔سینئر حریت رہنما نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سال ان مقدس جلوسوں پر کسی بھی طرح کی پابندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲