9 اگست 2018 - 11:57
اسرائیلی علاقوں میں 220 راکٹ فائر/ 11 صیہونی زخمی

فلسطینیوں نے غزہ پر اسرائیل کی حالیہ بربریت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں 220 راکٹ فائر کئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے غزہ پر اسرائیل کی حالیہ بربریت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں 220 راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں 11 صیہونی زخمی ہوئے اور خوف و وحشت کی وجہ سے سیکڑوں صیہونی اپنے گھروں سے محفوظ مقامات کی جانب بھاگ گئے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

القسام بریگیڈ کے اعلان کے مطابق راکٹ حملوں میں سدیروت، رعیم، یفتاح اور زیکیم اور ایریز علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی ہر قسم کی بربریت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

صیہونی جنگی طیاروں نے گزشتہ رات غزہ پٹی پر شدید بمباری کی جس میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169