3 اگست 2018 - 12:40
ایران اور ملائشیا کے وزراء خارجہ کی سنگا پور میں ملاقات

سنگا پور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور ملائشیا کے وزير خارجہ نے باہمی ملاقات میں اسلامی ممالک کے باہمی تعاون پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف سنگاپور کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آسیان کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے ضمن ميں ملائشیا کے وزير خارجہ سیف الدین عبداللہ سے باہمی ملاقات میں اسلامی ممالک کے باہمی تعاون پر تاکید کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خآرجہ نے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169