اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ منے سوٹا کے شہر منیاپولس میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا اور ٹرینوں کی آمد و وفت معطل کردی۔مظاہرین سیاہ فام امریکی شہری کے قاتل پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔امریکی پولیس اہلکاروں نے تیئیس جون کو تعاقب کے بعد ایک سیاہ فام شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔نسلی اقلیتوں اور سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کے متعصبانہ طرز سلوک اور حتی قتل کی خـبریں تواتر کے ساتھ میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق امریکی پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد سیاہ فاموں کی ہوتی ہے۔
1 اگست 2018 - 16:52
News ID: 903897
سیکڑوں امریکی شہریوں نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔