1 اگست 2018 - 11:26
شہید قائد "علامہ عارف حسین الحسینی" کا پیغام گھر گھر پہنچانا وقت کی اہم ذمہ داری : علامہ مبارک علی موسوی

علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ شہید قائد کا پیغام گھر گھر پہنچانا وقت کی اہم ذمہ داری ہے. شہید قائد نے اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کی خاطر اپنی زندگی وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کو شہید قائد کے پیغام سے آگاہ کرنا علماء کی ذمہ داری ہے تاکہ ملت کا یہ قیمتی سرمایہ شہید قائد کے راستے پر چلتے ہوئے قوم کی خدمت کر سکیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علامہ عارف حسین الحسینی سے محبت میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی برسی کی تقریب کے اشتہار خود لگانے کیلئے نکل پڑے۔ وحدت یوتھ لاہور کے جوانوں کیساتھ علامہ سید مبارک علی موسوی نے لاہور کے مختلف ٹاؤنز میں اشتہارات لگائے۔ علامہ مبارک موسوی نے سمن آباد، جعفریہ کالونی، مسلم ٹاؤن موڑ، شاہ خراسان، بھیکے وال موڑ، قومی مرکز، زیدی ہاؤس، شاد باغ، چائنہ سکیم، وسن پورہ اور لاہور کے دیگر علاقوں میں لگا کر شہید قائد سے اپنی بھرپور محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ شہید قائد کا پیغام گھر گھر پہنچانا وقت کی اہم ذمہ داری ہے. شہید قائد نے اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کی خاطر اپنی زندگی وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کو شہید قائد کے پیغام سے آگاہ کرنا علماء کی ذمہ داری ہے تاکہ ملت کا یہ قیمتی سرمایہ شہید قائد کے راستے پر چلتے ہوئے قوم کی خدمت کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169