28 جولائی 2018 - 12:32
یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے وحشیانہ، مجرمانہ اور بہیمانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے وحشیانہ، مجرمانہ اور بہیمانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا ایئر پورٹ پر بھی بمباری کی اور صوبہ صنعا کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن پر گذشتہ تین سال سے زائد عرصہ سے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

.......

/169