25 جولائی 2018 - 16:37
نیکی ہیلی نے صہیونیت کی بے لوث خدمت کا انعام حاصل کر لیا+ تصاویر

صہیونی ریاست نے اسرائیل کی بے لوث خدمت کرنے کا سالانہ انعام اس بار اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہیلی کو دے دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی تنظیم “عیسائی یونین برائے اسرائیل” نے امریکہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنا سالانہ پرائز اس بار اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہیلی کو دیا ہے۔
اس پرائز کی تختی پر لکھا ہوا تھا: صہیون کے لیے میں کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھوں گی۔ یروشلم (قدس) کے لیے کبھی خاموش نہیں ہوں گی۔ جب تک کہ نور سحر طلوع نہ کرے اور اس کی کامیابی روشن مشعل کی طرح حاصل نہ ہو جائے۔”
نیکی ہیلی کو اس انعام سے نوازتے وقت کہا گیا: “ہر سال اس پرائز کے لیے ایک ایسے امریکی کا انتخاب کیا جاتا ہے جو اسرائیل کی حفاظت کے لیے سب سے زیادہ تلاش و کوشش کرے۔ ہم اس سال خوشحال ہیں اور بہت فخر کر رہے ہیں کہ یہ پرائز محترمہ ہیلی کو دے رہے ہیں”۔
قابل ذکر ہے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہیلی نے متعدد بار فلسطین کے مظلوم عوام پر کی جانے والی صہیونی وحشیانہ جارحیت کو نظر انداز کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں صہیونی ریاست کی حمایت کا قد علم کیا اور یہاں تک کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک پر اسرائیل کی مخالفت کا الزام لگایا ایسے میں انہیں صہیونی ریاست کا سالانہ پرائز ملنا فطری امر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲