اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے غزہ پٹی اور مغربی کنارے پر صہیونی ریاست کی جانب سے کئے گئے بہیمانہ حملوں میں دو فلسطینی نوجوانوں کے شہید ہونے کی خبر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے بیت لحم میں واقع “الدھیشہ” کیمپ پر حملہ کر کے ۱۷ سالہ نوجوان “ارکان ثائر مزھر” کو شہید اور کئی دیگر افراد کو زخمی کر دیا۔
صہیونی فوجیوں نے اس فلسطینی نوجوان کے سینے میں براہ راست گولی مار کر اسے شہید کر دیا جبکہ دو دیگر نوجوانوں کی ٹانگوں میں گولی چلا دی۔

دوسری جانب غزہ پٹی میں تین ہفتے قبل واپسی ریلیوں میں شدید زخمی ہوئے “کرم ابراہیم عرفات” بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲