اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز کے ہاتھوں 3 افراد کی ہلاکت اور 20 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے پر حریت رہنماؤں یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق ، آغا سید حسن اور سید علی گیلانی کی اپیل پر پورے کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ہڑتال کے باعث وادی کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے بند، کاروباری سرگرمیاں معطل اور ذرائع آمدورفت نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر مکمل سناٹا ہے جب مقامی انتظامیہ نے ٹرین کے شیڈول منسوخ کردیئے اور انٹر نیٹ سروس بھی بند کر دی ہے۔
.......
/169