10 جولائی 2018 - 16:01
یورپی کونسل کے چیئرمین کی امریکی صدر پر تنقید

یورپی کونسل کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں کا احترام کریں اور روز بروز تنقید کرنے سے باز آجائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈونلڈ ٹسک نے ٹوئٹ کیا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ ٹرمپ کا رویہ درست نہیں ہے، انھوں نے یہ بھی ٹوئٹ کیا کہ ٹرمپ کو اس بات کو جان لینا چاہئے کہ اب امریکہ کے اتحادی زیادہ نہیں ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ مالی وعدوں پر عمل کے حوالے سے نیٹو کے رکن ملکوں پر اکثر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ یورپی کونسل کے چیئرمین کی جانب سے یہ ٹوئٹ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ بدھ کو برسلز میں نیٹو کا اجلاس ہو رہا ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک کے تعلقات میں اس وقت خاصی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل، المونیم اور گاڑیوں پر ٹیکس لگائے جانے سے یورپ و امریکہ میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲