24 جون 2018 - 16:35
جرمنی میں بم دھماکے میں 25 افراد زخمی

جرمنی کے شہر ووپرٹل میں ایک تین منزلہ عمارت میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ووپرٹل میں ایک تین منزلہ عمارت میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے ہوئے دیگر افراد کی تلاش کررہی ہیں ۔ ابھی تک اس دھماکے کی وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

.......

/169