19 جون 2018 - 17:27
امریکہ سے مفاہمت اسلامی انقلاب کی موت کے مترادف ہے: جنرل جعفری

امریکہ کے ساتھ مفاہمت کرنے کا مطلب اسلامی انقلاب کی موت ہے جس سے عوام اور نظام کو بھی نقصان پہنچے گا: جنرل جعفری

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی خواہش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمت کرنے کا مطلب اسلامی انقلاب کی موت ہے جس سے عوام اور نظام کو بھی نقصان پہنچے گا.

یہ بات میجر جنرل 'محمد علی جعفری' نے منگل کے روز تہران میں شہید چمران کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست اور غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہیں ان کے خیالات اور نقطہ نظر انقلابی اور ملک نظام کے کے خلاف ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر اسلامی انقلاب کے غدار ہیں لہذا ان کی جانب سے سے ایسی تجاویز ہمارے لئے حیران کن نہیں ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲