اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظيم نے مقبوضہ فلسطینی علاقہ میں کئی میزائل داغے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ایف سولہ جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے تل الزعتر علاقہ میں بمباری کی جس کے جواب میں اسلامی مزاحمتی تنظیم نے صہیونی قصبوں پر کئی میزائل فائر کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169