17 جون 2018 - 19:24
یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کی جارح فوج کو محاصرے میں لےلیا

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کے مزدور فوجیوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کے مزدور فوجیوں کو محاصرے میں لے لیا ہے

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کی پیشقدمی کو روک دیا گیا ہے اور ان کے ارتباطی راستوں کو بھی کاٹ دیا گیا ہے ۔ سعودی عرب کے فوجیوں کو اب ہلاکت یا اسارت کے دو آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ ہم نے مغربی ساحل کو سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا ہے ۔

.......

/169