10 جون 2018 - 13:31
مقتداء الصدر کا صدر سٹی کو اسلحے سے پاک کرنے کا مطالبہ

صدر پارٹی کے رہنما مقتداء الصدر نےصدر سٹی کو مکمل طور پر اسلحے سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، مقتدا الصدر کا کہنا ہے کہ ایک مستحکم عراق کے لئے ضروری ہے کہ دارالحکومت بغداد کے تمام علاقوں کو اسلحے سے پاک کیا جائے۔

مقتداء الصدر نے مزید کہا کہ میں عراقی وزارت داخلہ سے گزارش کرتا ہوں کہ عید الفطر کے فورا بعد صدر سٹی کو اسلحے سے پاک کرنے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا جائے۔

مقتداء الصدر نے صدر سٹی کے عوام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا شہری اپنے پاس موجود ہر قسم کا اسلحہ حکومت کے حوالے کریں تاکہ ملک میں خون خرابہ بند ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا صدر سٹی کے بعد پورے عراق کو اسلحے سے پاک کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صدر سٹی کی ایک مسجد میں موجود اسلحے کے گودام میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169