2 جون 2018 - 19:12
 مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا ہی نہیں انسانیت کا اولین مسئلہ ہے: آئی ایس او

منعقدہ آزادی القدس سیمینار سے آئمہ جمعہ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکومت یوم القدس کی تقریبات کو سرکاری سطح پر مناتے ہوئے یوم القدس کو سرکاری دن کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور ( ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت قوی مرکز شاہ جمال لاہور میں آزادی القدس سیمینار اور آئمہ جمعہ اور آئی ایس او کے یونٹ صدور کے اعزازمیں افطار ڈنر اور کیاگیا منعقدہ آزادی القدس سیمینار سے آئمہ جمعہ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکومت یوم القدس کی تقریبات کو سرکاری سطح پر مناتے ہوئے یوم القدس کو سرکاری دن کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی کاکہنا تھا کہ عالمی سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے مسلم دنیا کو دہشت گردی سمیت معاشی مسائل میں الجھا رہی ہیں تا کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم ہو سکے انکاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا ہی نہیں بلکہ پوری مسلم امہ اور انسانیت کا اولین مسئلہ ہے اور اس کے منصفانہ حل کے بغیر خطے سمیت عالمی امن قائم نہیں ہو سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں قبلہ اول پر صیہونی غاصبانہ تسلط کا خاتمہ صرف اور صرف مسلمانوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے انہوں نے مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کے نہ رکنے والے ستر سالہ سلسلہ کی بھی شدید مذمت کی۔ شرکاءنے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی اور پاپولر فرنٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اپیل کی کہ پاکستان کے عوام 23رمضان المبارک کویوم القدس بھرپور انداز میں منائیں۔مقررین نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 23رمضان المبارک کو عالمی یوم القدس بھرپور انداز میں منایا جائے گا، اس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام بھرپور انداز میں شرکت کرکے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور صیہونی اسرائیل سے نفرت کا اظہار کریں اورعالمی سطح پر واضح پیغام دیں کہ فلسطین کاز کے حوالے سے پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲