اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ واضح رہے کہ بحرین کے انقلابیوں کو اس قسم کے جھوٹے الزامات کی بنا پر عمر قید اور پھانسی کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ شہریت ختم کرنے جیسے فیصلوں کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ عالمی اداروں نے بارہا اس قسم کے فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی اور سماجی شخصیات کی سرکوبی قرار دیا ہے۔
بحرین میں انسانی حقوق کے ادارے نے 23 مئی کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ آل خلیفہ نے گزشتہ 6 برسوں کے دوران 728 بحرینی شہریوں کی شہریت ختم کردی ہے جو کہ بین الاقوامی اور ملکی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی نظام کے خاتمے اور منتخب جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲