29 مئی 2018 - 20:30
صہیونی ریاست کا غزہ کی آزادی نامی کشتی پر حملہ، کشتی کے سواروں کو بنایا یرغمال

ابوسلیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی بحریہ نے براہ راست کشتی پر فائرنگ کی اور کشتی پر سوار افراد کو یرغمال بنا لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست نے غزہ کی آزادی نامی کشتی کو محاصرہ میں لے کر کشتی کے سواروں کو یرغمال بنا لیا۔
فلسطینی عوامی کمیٹی کے ترجمان ادھم ابو سلیمہ نے اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: اس کشتی میں ۲۰ فلسطینی بیمار اور طالب علم سوار تھے جو علاج اور پڑھائی کے لیے قبرص کی طرف جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی بحریہ نے کشتی پر قبضہ کر کے اسے ’اسدود بندرگاہ‘ منتقل کر دیا۔
ابوسلیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی بحریہ نے براہ راست کشتی پر فائرنگ کی اور کشتی پر سوار افراد کو یرغمال بنا لیا۔
خیال رہے کہ غزہ ۱۲ سال سے صہیونی ریاست کے سخت محاصرے میں ہے اور اس علاقے کے لوگ گویا صہیونی جیل میں جی رہے ہیں۔
صہیونی ریاست فلسطینی کشتیوں کو ۶ میل سے زیادہ غزہ کے ساحلی سمندر میں حرکت نہیں کرنے دیتی۔
فلسطین کی عوامی کمیٹی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اس کشتی کے ذریعے غزہ کا محاصرہ توڑیں گے تاکہ وہ اپنے اس اقدام کے ذریعے غزہ کے ۲ ملین انسانوں کو نجات دلا سکیں۔
................

242