25 مئی 2018 - 22:07
غزہ میں اب تک 120 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی

اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہمیانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہمیانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینیوں کی گذشتہ 9 ہفتوں سے وطن واپسی کے عنوان سے پر امن ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 120 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169