اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی بھارت میں اسٹرلائٹ کاپر اسملٹنگ پلانٹ کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کے مطابق اس پلانٹ کی وجہ سے علاقے کے زمینی آب میں آلودگی پھیل رہی ہے۔
ٹوٹوکورن ٹاؤن کی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہینوں سے جاری مظاہرہ منگل کے روز شدت اختیار کرگیا اور مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔
تامل ناڈو ریاست کے اعلیٰ حکام، کے پالانیسوامی کا کہنا تھا کہ پولیس کو ناگزیر حالات کے پیش نظر عوامی زندگیوں اور املاک کی حفاظت کے لیے کارروائی کرنی تھی۔
واضح رہے کہ اسٹرلائٹ کاپر پلانٹ نے حکومت سے اپنے پلانٹ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔
خیال رہے کہ اسٹرلائٹ وینڈینٹا لمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲